امریکہ میں پھنسے ہوئے 250پاکستانیوں کو لیکر پرواز لاہور پہنچ گئی

امریکہ میں پھنسے ہوئے 250پاکستانیوں کو لیکر پرواز لاہور پہنچ گئی

  

واشنگٹن (اظہر زمان،بیورو چیف) امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن لے جانے والی پی آئی اے کی تیسری خصوصی پرواز نیوجرسی کے ہوائی اڈے سے لاہور پہنچ گئی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 250 مسافروں کو لے کر یہ پرواز اتوار کی شام روانہ ہوئی اور سوموار کی صبح منزل مقصود پر بحفاظت پہنچ گئی۔ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی آئی اے نے رعایتی کرائے پر ان پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں واشنگٹن کا سفارتخانہ رابطے کا کام سرانجام دے رہا ہے۔ نیویارک کی قونصل جنرل عائشہ علی نے نیو آرک کے ہوائی اڈے پر مسافروں کو الوداع کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت وطن پہنچانے کیلئے پاکستانی سفارخانہ اور تمام قونصل خانے سرگرمی سے اقدامات کر رہے ہیں اور تمام ریاستوں سے ایسے افراد کو تلاش کرکے ان کے سفر کے انتظامات میں معاونت کر رہے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کی پریس اتاشی زوبیہ مسعود نے اس نمائندے کو ٹیلی فون پر بتایا کہ اس سلسلے کی چوتھی پرواز بھی نیوجرسی کے نیو آرک ائرپورٹ سے 21 مئی کو روانہ ہوگی۔ امریکہ کی کسی بھی ریاست میں کرونا وائرس کی وجہ سے پھنس جانے والے پاکستانی سفارتخانے یا متعلقہ قونضل خانے سے رابطہ کرکے سفری معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

خصوصی پرواز

مزید :

صفحہ اول -