سیکرٹری ہیلتھ سروسز ڈاکٹر تنویر قریشی فارغ،عامر اشرف خواجہ تعینات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری ہیلتھ سروسز ڈاکٹر تنویر قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا۔سیکرٹری ہیلتھ سروسز ڈاکٹر تنویر قریشی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ڈاکٹر تنویر قریشی کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عامر اشرف خواجہ نئے سیکر ٹری ہیلتھ سروسز تعینات کئے گئے ہیں۔عامر اشرف خواجہ گریڈ 22 کے افسر ہیں،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تنویر قریشی فارغ