ممتاز عالم دین پروفیسر حافظ ثناء اللہ خاں وفات پاگئے

    ممتاز عالم دین پروفیسر حافظ ثناء اللہ خاں وفات پاگئے

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) ممتاز بزرگ عالم دین پروفیسر حافظ ثناء اللہ خاں وفات پاگئے۔ انکی عمر85 سال تھی۔ ان کی نمازجنازہ آریہ گراؤنڈ پونچھ روڈ سمن آباد میں اداکی گئی، جو ان کے بیٹے مولانا ضیاء اللہ برنی نے پڑھائی۔ جس میں بڑی تعداد میں علماء ان کے شاگردوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شر کت کی۔انہیں انکے آبائی گاؤں سرہالی ضلع قصور میں سپردخاک کردیا گیا۔ وہ عرصہ چالیس سال تک علوم اسلامیہ کے استاد کی حیثیت سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ پونچھ روڈ مسجد میں خطابت بھی کرتے رہے۔ انکے دروس قرآن کا سلسلہ بہت وسیع تھا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر، ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، چیف آرگنائزر حافظ ابتسام الہی ظہیر نے مرحوم کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نہایت متقی اور پختہ عالم دین تھے۔ درس وتدریس میں اپنے منفرد اسلوب کی وجہ سے بہت مقبول تھے۔اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔

پروفیسر حافظ ثناء اللہ

مزید :

صفحہ اول -