اپوزیشن کے پا س کوئی ایجنڈ انہ حکمت عملی، کورونا کو سیاست کی نذر کر دیا: عثما ن بزدار

اپوزیشن کے پا س کوئی ایجنڈ انہ حکمت عملی، کورونا کو سیاست کی نذر کر دیا: عثما ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے فیصلے مشاورت سے کئے گئے،اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے نہ حکمت عملی،اپوزیشن کورونا وائرس پر بھی پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہیں اوربدقسمتی ہے کہ اپوزیشن نے اہم ترین قومی مسئلے کو بھی سیاست کی نذر کیا۔پنجاب میں وقت ضائع کئے بغیر 8نئی لیبز پر کام شروع کیا گیااور الحمداللہ یہ لیبز فنکشنل ہیں۔پنجاب اس وقت دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کررہاہے۔ کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ میں اضافے کیلئے مزید 4 لیب کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور سرگودھا میں نئی لیبز بنائی جارہی ہیں۔پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کی صلاحیت 6ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے وطن عزیز کو غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے۔کورونا وباء کو شکست دینے کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے،مارکیٹیں اور بازار کھلنے کے بعد عوام کو مزید ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو کورونا اور بھوک سے بچانا ہے لہٰذا عوام جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی محفوظ رہیں گے۔علاوہ ازیں لاہور میں فردو س مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ منصوبے پر مجموعی طو رپر ایک ارب 76کروڑ روپے لاگت آئے گی،جس میں لینڈ ایکوزیشن بھی شامل ہے- فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 9کروڑ روپے لگایا گیاتاہم حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی ہے اور بچت کے بعد منصوبے کی تعمیراتی لاگت 96کروڑ روپے ہوگی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ انڈر پاس کی مدت تکمیل 4ماہ رکھی گئی ہے تاہم ایل ڈی اے کو یہ منصوبہ 3ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں،ہم نے عوام کے وسائل بچائے ہیں،ماضی میں یہ وسائل اجاڑے گئے کیونکہ ماضی کے دورمیں ترجیح پیسہ بنانا تھا جبکہ ہم نے عوام کا پیسہ بچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کی تکمیل سے سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو بے پناہ سہولت ملے گی،منصوبے کے لئے تقریباً7 کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی جبکہ فردوس مارکیٹ چوک میں واقع کوئی عمارت متاثر نہیں ہوگی۔ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام اور احساس پروگرام کے تحت 5روز میں 6 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کی مالی امداد  5لاکھ 44ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کوشفاف طریقے سے دے چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مالی امدادا کو انتہائی شفاف طریقے سے حقداروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

سردار عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -