ملک میں روزانہ 30ہزارکورونا ٹیسٹوں کی صلاحیت اطمینان بخش، اسد عمر

ملک میں روزانہ 30ہزارکورونا ٹیسٹوں کی صلاحیت اطمینان بخش، اسد عمر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلا ؤروکنے کیلئے 30ہزار ٹیسٹ روزا نہ کرنے کی صلاحیت اطمینان بخش ہے، اسوقت ہمارے پاس 25ہزار ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت ہے جس میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے،امید ہے رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے اوائل سے ہم 30ہزار ٹیسٹ روزانہ کرنے کے قابل ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 14ہزار ٹیسٹ کیے جارہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ملک میں 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ نہیں کیے جاسکتے۔ اس وقت ہم زیادہ تر نمونے تربیتی ہسپتالوں یا پاکستان میں داخل ہونیوالے مسافروں سے حاصل کررہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ تربیتی ہسپتالوں کے علاوہ دیگر ہسپتال سے بھی جلد نمونے اکٹھے کر کے بھیجنے کا آغاز کردیں گے جس سے ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا ؤکی رفتار کا اندازہ لگانے اور اس کے مطابق مستقبل کی حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے 30ہزار ٹیسٹ روزانہ کی تعداد کافی ہے۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -