امید ہے اعلی عدالتوں میں فہم و فراست کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، بلاول

  امید ہے اعلی عدالتوں میں فہم و فراست کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، بلاول

  

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے ملک کی اعلی عدالتوں میں فہم و فراست کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں یقین نہیں کرنا چاہتا کہ اعلی عدلیہ کوئی ایسا فیصلہ سنائے گی کہ پاکستانیوں کی صحت اور زندگیوں کو خطرات لاحق ہوں۔ میں پرامید ہوں کہ معزز جج صاحبان طبی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلے سنائیں گے۔

بلاول

مزید :

صفحہ اول -