لاک ڈاؤن ختم کرنے سے بڑے نقصان کا اندیشہ،فواد چودھری

لاک ڈاؤن ختم کرنے سے بڑے نقصان کا اندیشہ،فواد چودھری

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ ملک میں کرونا کا زیادہ دباؤ جون کے وسط تک سامنے آئیگا۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزارت سائنس کی ایکسپرٹ کمیٹی نے تین بنیادی نکات پر رائے دی ہے، پاکستان میں کرونا کا زیادہ دباؤ جون کے وسط تک سامنے آئیگا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ اجتماعی مدافعت تصور انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے، اس طرح کی کوئی حکمت عملی ہر گز نہیں اپنانی چاہئے، تیسری رائے یہ ہے کہ کرونا زکام نہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس زکام نہیں، ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، رائے ہرشخص دے سکتا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خیال میں وزیر اعظم کی اسمارٹ لاک ڈان پالیسی ہی مسئلہ کا حل ہے۔اگر احتیاط کے بغیر لاک ڈان کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -