بلوچستان کے وزیر ریونیو میں کورونا وائرس کی تصدیق

بلوچستان کے وزیر ریونیو میں کورونا وائرس کی تصدیق

  

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر ریونیوکا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق میرسلیم کھوسہ نے کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعدگھر میں خود کو قرنطین کرلیا۔ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قادر علی نائل کاکورونا وائرس کی رپورٹ منفی آگیا۔انہوں نے اللہ پاک کاشکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے واحد حل حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہے اور میں عوام سے پرز وراپیل کرتاہوں کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور حکومت بلوچستان کی جانب سے دیئے گئے ایس ا و پیز عملدرآمد کریں۔

میرسلیم کھوسہ

مزید :

صفحہ اول -