چوری ڈکیتی کی وارداتیں: شہری 18لاکھ سے زائد نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  چوری ڈکیتی کی وارداتیں: شہری 18لاکھ سے زائد نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر فیضان کے گھر گھس کر 8لاکھ 10ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے اصغر کے گھر سے 5لاکھ35ہزار کی نقدی۔ سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے احمد کے گھر گھس کر2لاکھ60ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے عمار کے گھر سے 1لاکھ40ہزار کی نقدی،مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے سلمان گھر سے ایک لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ٹبی سٹی میں ڈاکوؤں نے صادق سے40ہزار۔ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے موسیٰ سے25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔نواں کوٹ میں ڈاکوؤں نے عمیر سے15ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔غازی آباد، شادمان سے گاڑیاں،شادباغ،پرانی انارکلی اور لیاقت آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -