صدر ڈویژن سے 228ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صدر ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 228 ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث10 گینگز کے28ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے03لاکھ55ہزارروپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران37ملزمان کے قبضہ سے 34پسٹلز،03رائفلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے28ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے12کلوگرام سے زائد چرس،560 ہیروئن اور89 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران18 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم بر آمد کی گئی۔چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب62اشتہاری وعادی مجرمان کوگرفتارکیا گیا۔
پتنگ بازی،ون ویلنگ،گداگری،پرائس کنٹرول اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر58ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔