کاہنہ، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکو ہلاک، 3فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس کی زیر حراست ڈکیتی و قتل کا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک۔فائرنگ سے پولیس کی گاڑی کو نقصان۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکووں کی شناخت وقاص عرف عاطی اور رمضان عرف قیدو کے نام سے ہوئی ہے سب انسپکٹر محمود بھٹی گرفتار ملزم وقاص عرف عاطی کو ساتھ لے جاکر رمضان ملزم کی گرفتاری کے لئے کاچھا روڈ حویلی میں چھاپہ مارا جہاں ملزمان رمضان اور 3ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم وقاص عرف عاطی اور ملزمان کا ساتھی رمضان عرف قیدواپنے ہی ساتھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ملزمان نے سبزہ زار کے علاقہ لالہ زار کالونی میں دوران واردات ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ملزمان پر 100 سے زیادہ مقدمات درج اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جا رہے ہیں۔ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے وقاص اوررمضان پہلے گرفتار کیا اور بعد میں کاہنہ لے کرجا کر پولیس مقابلے میں ان کو ماردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ واقعہ کی انکوائری کرائی جائے تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔