کورونا سے بچاؤ کیلئے ڈی آئی جی آپریشنزآفس میں جراثیم کش سپرے

کورونا سے بچاؤ کیلئے ڈی آئی جی آپریشنزآفس میں جراثیم کش سپرے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پر پولیس جوانوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دفتر ڈی آئی جی آپریشنز میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ ماہرین کی ٹیم نے ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے داخلی و خارجی دروازوں، استقبالیہ سمیت تمام برانچوں میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو کورونا وائرس بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شہریوں کو خدمات کی فراہمی دینے والے افسران وہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ افسران و اہلکاروں میں حفاظتی لباس، گلوز، ماسک اورسینی ٹائرز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔تمام افسران واہلکار احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔

مزید :

علاقائی -