پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران751 ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران751 ٹریفک حادثات

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 751روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا۔ حادثات میں 507 افراد شدید 347 معمولی زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 339ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور30 مسافر 401 اور 123 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ140ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت152متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 59 حادثات میں 71 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 46 حادثات میں 49 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل863متاثرین میں 666مرد اور197خواتین شامل ہیں۔249زخمی افراد کی اوسط عمر40سال سے زائدہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 659موٹر سائیکلز،91آٹو رکشے،71موٹر کاریں،12وین00مسافربسیں،23ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -