تربیتی کورس

تربیتی کورس

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آپریشنز ونگ کے نئے کلیریکل سٹاف کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پانچ روزہ تربیتی کورس کا آغاز۔ سی پی او آفس کے پروفیشنل ماہرین ظفر اقبال سیال اور ندیم احمدنے شرکاء کو تربیتی لیکچرز دیئے۔ اس موقع پر اے ڈی آئی جی عادل رشید نے کلیریکل سٹاف کو آفس مینجمنٹ رولز بارے آگاہی دی۔تربیتی کورس میں ڈی آئی جی آپریشنز آفس کی بی اور سی برانچز، اکاؤنٹس، ایف آر سی اپر اینڈ لوئر،ا سٹیبلشمنٹ برانچ سمیت مختلف شعبوں کے کلیریکل سٹاف نے شرکت کی۔نئے بھرتی ہونے والے کلیریکل سٹاف کو ریکارڈ مینجمنٹ، سروس رولز، فوجی مثل، سروس بک سمیت مختلف امور بارے تربیت فراہم کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہاہے کہ تربیتی کورس کا مقصد کلیریکل سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحتوں میں نکھار لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ تربیتی کورس سے دفتری سٹاف کواپنے فرائض کی انجام دہی میں پیش آنے والی دشواریوں سے عہدہ برا ہونے میں مددملے گی۔

مزید :

علاقائی -