مختلف وارداتوں میں ملوث 20ملزم گرفتار، 2کروڑ سے زائد کامال مسروقہ برآمد

مختلف وارداتوں میں ملوث 20ملزم گرفتار، 2کروڑ سے زائد کامال مسروقہ برآمد

  

  

لا ہو (کر ائم رپو رٹر) سی آئی اے پولیس ٹیموں نے اندھے قتل کے خطر ناک ملزمان سمیت ڈکیتی اور نقب زنی کی مختلف وارداتوں میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کر کے تقریباً اَڑھائی کروڑ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیاہے۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کے مطابق اکبری منڈی کے تاجر اور علی گڈز ٹرانسپورٹ کے مالک نذیر احمد کے اندھے قتل میں ملوث3 اجرتی قاتل اورپیشہ ور شوٹرز سلمان عرف بٹ، حامد اور مہروزکو گرفتار کر لیا ہے۔ اسی طرح سی آئی اے پولیس نے سبزہ زار کے علاقہ میں ڈاکٹر کے گھر والوں کو یرغمال بنا کر ڈکیتی و رابری کی واردات کرنے والے2 ملزمان اقبال اور طاہر کو گرفتار کر کے ان سے 32لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات،گاڑی اور موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ خان کے گھر میں نقب زنی کی واردات کرنے والے 3ملزمان شاہنواز، تیمور اور اسلا م اعجاز کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان اپنی ساتھی صوبیہ بی بی کے ذریعے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے تھے۔علاوہ ازیں سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی ٹیموں نے4گینگز کے 12ملزمان کو گرفتار کر کے تقریباً اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی12کاریں، نقدی، طلائی زیورت، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔

آخر میں ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے برآمد شدہ گاڑیوں کی چابیاں اصل مالکان کے سپرد کیں۔

مزید :

علاقائی -