منشیات فروش گرفتار

منشیات فروش گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائی کے دوران منشیات فروش گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران موٹروے انٹرچینج کے قریب گاڑی سے دوران تلاشی 10 کلو گرام ہیروئن بمعہ پسٹل اور میگزین کے برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا اینٹی نارکوٹکس حکام کے مطابق ملزم امریش پشاور سے منشیات لاہور لیکر آرہا تھا، تفتیش کرنے پر ملزم کے ساتھی بنام محمد نوید کو شاہدرہ سے حراست میں لیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے

مزید :

علاقائی -