صدر ڈویژن سے 228ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ

صدر ڈویژن سے 228ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صدر ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 228 ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث 10 گینگز کے28ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03 لاکھ 55 ہزارروپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 37 ملزمان کے قبضہ سے 34 پسٹلز،03 رائفلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے28ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 12کلوگرام سے زائد چرس،560 ہیروئن اور89 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

مزید :

علاقائی -