50ہزار روپے ہرجانہ عائد کرنے کیخلاف تاجر رہنما نعیم میر نے انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی

50ہزار روپے ہرجانہ عائد کرنے کیخلاف تاجر رہنما نعیم میر نے انٹرا کورٹ اپیل ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کی طرف سے 50ہزار روپے ہرجانہ عائد کرنے کے خلاف تاجر رہنما نعیم میر نے اپنی انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی،ان کے وکیل اسد منظور بٹ نے بتایا کہانٹرا کورٹ اپیل کی جگہ نظر ثانی کی درخواست دائر کریں گے۔ تاجروں کے کو ریلیف پیکج دلوانے کے لئے دائر نعیم میر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ان پر پچاس پزار روپے ہرجانہ عائد کردیا تھا،جس کے خلاف نعیم میر نے یہ اپیل دئر کی تھی،جس میں کہا گیا تھا کہ ان ہر بلاجواز ہرجانہ عائد کیا گیا گیا، گزشتہ روز نعیم میر کے وکیل نے ابتدائی سماعت پر ہی اپیل واپس لے لی۔

مزید :

صفحہ آخر -