کورونا سے ہلاک افراد کی تدفین کیلئے الگ قبرستان کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

کورونا سے ہلاک افراد کی تدفین کیلئے الگ قبرستان کی درخواست پر سماعت بغیر ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کیلئے الگ قبرستان مختص کرنے کی درخواست کی سماعت بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی ہوگئی،فاضل جج نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ تاریخ سماعت پر حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا ہے،درخواست گزار شہری کا موقف ہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کو عام قبرستانوں میں دفن کیا جارہا ہے، ماہرین کے مطابق متاثرہ مریضوں میں ہلاک ہونے کے بعد بھی کورونا وائرس کے اثرات رہتے ہیں۔کراچی میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لئے ہانچ علیحدہ قبرستان مختص کئے گئے ہیں، پنجاب میں بھی کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے الگ قبرستان مختص کرنے کا حکم دیا جائے۔

کورونا،قبرستان

مزید :

صفحہ آخر -