جوائننگ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست، ٹورازم اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری

جوائننگ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست، ٹورازم اور پنجاب پبلک سروس کمیشن ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ٹورازم میں گریڈ 17 کی اسامی پر جوائننگ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر محکمہ ٹورازم اور پنجاب پبلک سروس کمیشن نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزارتجمل حسین کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پی پی ایس سی کا امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے بعد درخواست گزار کوگریڈ 17 کی اسامی کا اہل قرار دیا گیا، محکمہ ٹورازم نے میڈیکل کے بعد آفر لیٹر جاری کر رکھا ہے لیکن جوائننگ نہیں کروائی جا رہی، محکمہ ٹورازم نے تجربہ غیر رجسٹرڈ کمپنی کا قرار دے کر اسسٹنٹ کنٹرولر کے عہدے پر جوائننگ دینے سے روک دیاہے جبکہ متعلقہ تجربہ ہونے یا نہ ہونے کا معاملہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے طے کرنا تھا، درخواست گزارکا موقف ہے کہ محکمہ ٹورازم کے افسر کا قریبی عزیز سکندر حیات میرٹ لسٹ میں دوسرے نمبر پر آیا ہے، میرٹ میں دوسرے نمبر پر آنیوالے امیدوار سکندر حیات کو نوازنے کیلئے درخواستگزار کو جوائننگ دینے سے روکا گیا ہے۔

جوائننگ

مزید :

صفحہ آخر -