نائیجیرئن باشندے کی رہائشی کارڈ کیلئے دائردرخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس جاری

  نائیجیرئن باشندے کی رہائشی کارڈ کیلئے دائردرخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نائیجیریا کیباشندے اوزماکا گلیٹی کی طرف پاکستانی رہائشی کارڈ کے حصول کے لئے دائردرخواست پر نادرا اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے پاکستانی لڑکی سے 2007 ء میں شادی کی جس میں سے اس کے دو بچے پیدا ہوئے، نادرا نے نومبر 2019ء سے اس کی بیٹی نومی اور سیموئل کا ب فارم بھی جاری کر رکھا ہے، 6ماہ پہلے مطلوبہ فیس جمع کروا کے پاکستانی رہائشی کارڈ کے حصول کے لئے درخواست دی،شادی برقرار ہونے کی حیثیت سے نائیجرین باشندہ پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کا حقدار ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -