نواب ٹاؤن، 10 سالہ بچے کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

نواب ٹاؤن، 10 سالہ بچے کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن میں 10 سالہ بچے غلام مصطفی کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نواب ٹاؤن کے علاقہ میں 10 سالہ بچے کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے اس واردات میں ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیاتھا۔ دوران تفتیش ملزم عبدالرحمن نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ غلام مصطفی کو ورغلا کر زیر تعمیر پلازہ لے گیا جہاں اس نے غلام مصطفی سے بداخلاقی کی اور پکڑے جانے کے ڈر سے بچے کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور بچے کو جلانے کی کوشش کی تاکہ تاثر پیدا ہو کہ بچے نے خود کو جلا کر ہلاک کیاہے۔ عبدالرحمن عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی دو بچوں کے ساتھ بداخلاقی کر چکا ہے۔جو کہ معززین علاقہ نے اس کو معافی دلا دی تھی جن کے مقدمات درج نہ کروائے گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -