لا ء سٹوڈنٹس کے داخلے نہ بھجوانے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

        لا ء سٹوڈنٹس کے داخلے نہ بھجوانے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)قانون کے طلبا کے داخلے نہ بھجوانے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، وجیہہ سمیت 81 طلبا کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی کے سال اول طلباکے داخلے روک لئے ہیں، طلباکے پاس قانون کے مطابق لاء ایڈمشن ٹیسٹ پاس کرنے 3 مواقع موجود ہوتے ہیں، پنجاب یونیورسٹی نے 2 مواقع میں کامیاب نہ ہونے پر ہی انکے داخلے روک لئے ہیں۔تیسرے موقع میں لاء ایڈمشن ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر پنجاب یونیورسٹی طلبا کے رزلٹ روک لے مگر درخواستگزاروں کا تعلیم سال ضائع نہ ہونے دیا جائے، پنجاب یونیورسٹی کو درخواستگزاروں کے مشروط طور پر داخلے بھجوانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -