ذخیرہ اندوزی پر 24گھنٹے میں 12افراد گرفتار،پولیس

ذخیرہ اندوزی پر 24گھنٹے میں 12افراد گرفتار،پولیس

  

لاہور(کرائم رپورٹر) گذشتہ 24گھنٹوں میں ذخیرہ اندوزی پر15مقدمات درج ہوئے14ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جن میں سے12گرفتار جبکہ02ضمانت پر رہا ہوئے۔پولیس ٹیموں نے دوران ڈیوٹی 4247شہریوں کوکورونا سے بچاؤ کے متعلق آگاہی جبکہ 1855شہریوں کو امداد بھی فراہم کی۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔

انہوں نے مزیدکہاہے کہ فیلڈ ڈیوٹی پرتعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں اورپولیس ٹیمیں شہریوں کی سہولت کیلئے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کروبائی مرض کے تدارک کیلئے ہونے والے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید :

علاقائی -