عوام کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل کرنے کو تیار نہیں: چودھری سرور

عوام کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل کرنے کو تیار نہیں: چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ لوگ ایس او پیز پرسنجیدگی سے عمل کر نے کو تیار نہیں۔اگر ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگاتو کورونا وائرس کسی کو نہیں چھوڑے گا۔کورونا کسی رنگ نسل ومذہب کی بنیاد پر تفر یق نہیں کرتااس لیے گھروں میں رہ کر ہی کورنا سے بچا جاسکتا ہے۔ مارکیٹیں اور بازار کھولنے کا یہ مطلب نہیں کہ ملک میں کورونا ختم ہو چکا بلکہ ڈاکٹرز سمیت سب کہہ رہے ہیں کہ آنیوالے دنوں میں کورونا وبا میں مزید شدت آنیوالی ہے۔کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وہ گزشتہ روز گور نر پنجاب سوشل ویلفیئر کمیٹی کے زیر اہتمام ساندہ روڈ پر 1ہزار غر یب خاندانوں میں راشن تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقعہ پر وائس چیئر مین وزیر اعلی شکایت سیل ناصر سلمان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔چودھری محمدسرور نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف موثر ویکسین کی تیاری تک ہم سب کو ملکر کورونا اوائر س کا مقابلہ اور اس سے بچاؤ کر نا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ عوام گھروں میں رہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کر نیوالے غیر سائنسی طر یقے علاج سے مکمل اجتناب کریں کیونکہ ا س سے فائد ہ نہیں صرف نقصان ہوگا جب سے حکومت نے لاک ڈاؤن میں نر می کی ہے مارکیٹوں 'بازاروں اور سڑکوں پر عوام ہی عوام نظر آرہی ہے اگر خدانخواستہ پاکستان میں کورونا کی مر یضوں کی تعداد میں خطر ناک اضافہ ہوا تو پاکستان کا صحت کا نظام ایسے حالات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کر پائے گا۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -