مختلف ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق،5افراد زخمی

مختلف ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق،5افراد زخمی

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڑ اور کالاخطائی روڑ پر ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان ہلاک اور دوعورتوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، بتایاگیاہے کہ کالاخطائی روڑ کی آبادی جاوید پارک کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے

چنگ چی رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ الٹ جانے سے دوعورتوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروادیاگیاہے جہاں پر ایک خاتون کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔کالاخطائی روڑ پر تیزرفتارکار بے قابوہوکر موٹرسائیکل سوار وں سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروادیاگیاہے۔

مزید :

علاقائی -