بہترکارکردگی پر پولیس ملازمین میں تعریفی اسناد اور نقدانعام تقسیم

بہترکارکردگی پر پولیس ملازمین میں تعریفی اسناد اور نقدانعام تقسیم

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر،خبرنگار)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آپریشن ونگ کے75 افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد اور ایس ایس پی ڈسپلن عباات نثارنے کی شرکت کی،سی سی پی او لاہور نے بہترین کارکردگی پرانسپکٹر طاہر محمود،انسپکٹر محمود احمد،انسپکٹر چو دھر ی مقصود گجر،انسپکٹرشیخ حما د اختر،انسپکٹر شر جیل ضیا ء بٹ سمیت 5انسپکٹرز، ایس ایچ او غازی آباد اسد عباس، ایس ایچ او تنویر پہلوان،ایس ایچ او سہیل افتخار،عامر شہزاد،صفدر سجاد سمیت 14سب انسپکٹرز،14اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،9ہیڈکانسٹیبل اور32کانسٹیبل میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے، سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی اہلکاروں کا بنیادی حق ہے۔

،اچھی کارکردگی اور بہترین پرفارمنس پر انعام اور غفلت پر سزا میرٹوکریسی کی اصل روح ہے، انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ تھانوں میں شہریوں کی داد رسی کو یقینی بنائیں،ہمارا کام شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، شکایت پرافسران کا سخت محاسبہ کیا جائے گا، سی سی پی او لاہور کا مزید کہنا تھاکہ لاہور پولیس کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قلیدی کردار ادا کئے ہوئے ہے، لاہور پولیس اپنے افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر کو ہر ممکن یقینی بنائے ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -