باغبانپورہ، فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقہ میں فیکٹری میں آگ کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے رہائشی علاقے میں سلمان نامی شخص نے فیکٹری بنا رکھی تھی گزشتہ روز کام کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ذیشان آگ لگنے کے باعث جاں بحق جبکہ گوہر شہزاد آگ سے جھلس کر زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سلمان نے کی غفلت کے باعث کرنٹ کی تار سے شاٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگنے سے ہلاکت ہوئی۔ فیکٹری مالک کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہیں۔