سپریم کورٹ،سابق رکن اسمبلی سندھ اللہ دینو کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی

    سپریم کورٹ،سابق رکن اسمبلی سندھ اللہ دینو کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ...

  

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ میں سابق رکن سندھ اسمبلی اللہ دینو کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ ایک سال گزر جانے کے باوجود مقدمے میں کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا، نیب نے ٹرائل میں متعدد مرتبہ وقت دینے کی استدعا کی،اگر مقدمے میں ٹرائل بھی دے دیا جائے تو درخواست پر زور نہیں دوں گا،موکل کو مشروط ضمانت بھی دے دی جائے تو اس پر راضی ہیں، اس سے قبل مقدمے میں فریقین کو نوٹس ہوچکا ہے،ابھی خطرات ہیں ٹرائل چلنا مشکل ہے نہ گواہ آئیں گے نہ کوئی اور آئے گا،4 کروڑ کی رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کروانے کے لیے تیار ہیں،نیب پراسیکیوٹر نے اس موقع پر ہدایات کیلئے وقت دینے کی استدعا کی جس پر جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ بظاہر یہ کیس غیر معمولی صورتحال پر مبنی ہے، ریکارڈ سے واضح ہے کہ ملزم عدالت میں پیش ہوتا رہا ہے۔ بعد ازاں معاملے کی سماعت ایک ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

سپریم کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -