دبئی، وطن واپسی کے خواہا ں پا کستانی گیٹ پھلانگ کرقونصل خانے میں داخل

دبئی، وطن واپسی کے خواہا ں پا کستانی گیٹ پھلانگ کرقونصل خانے میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی سے وطن واپسی کے خواہش مند پاکستانیوں کا قونصل خانے پر رش لگ گیا اور پاکستان واپسی کے خواہاں افراد گیٹ پھلانگ کر عمارت میں داخل ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دبئی سے 50 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کیلئے بے چین ہیں تاہم کم پروازوں کی وجہ سے سب کا فوری طور پر آنا ممکن نہیں۔ خصوصی پروازوں سے 2 ماہ میں تقریباً 10 ہزار پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔دبئی میں پھنسے پاکستانی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں سب کھول دیا تو معمول کی فلائٹس بھی کھول دی جائیں۔پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ شہری صبر کا مظاہرہ کریں اور اطمینان رکھیں،پاکستانی حکومت تیزی سے انتظامات کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر 21 مارچ کو بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ت اس دوران بیرون ملک پھنے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی بے چین

مزید :

صفحہ آخر -