سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ غلام مصطفی مینگل انتقال کر گئے

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ غلام مصطفی مینگل انتقال کر گئے

  

کوئٹہ(ایجنسیاں)بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس غلام مصطفی مینگل گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ غلام مصطفی مینگل7ستمبر 2009ء کو بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تعینات ہوئے تھے بعدازاں 5 اپریل 2014 کو بطور چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کا حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، جسٹس صاحبان، ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور سٹاف ممبران ان نے سابق چیف جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل کی خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ، سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ریٹائیرڈ غلام مصطفی مینگل کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے شعبہ قانون و انصاف کے لیے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ مرحوم نے آئین و قانون کی سربلندی اور سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

غلام مصطفی انتقال

مزید :

صفحہ آخر -