بلوچستان میں ایکو ٹورزم کو فروغ دینے کا فیصلہ

    بلوچستان میں ایکو ٹورزم کو فروغ دینے کا فیصلہ

  

کوئٹہ(آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت بلوچستان کونسل برائے تحفظ جنگلی حیات کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا پارلیمانی سیکریٹری جنگلات سردار مسعود خان لونی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات،چیف کنزرویٹرز اور کونسل کے پرائیویٹ اراکین ملک شہر یار اور محترمہ ثناء درانی نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی کارکردگی کا بھی جائیزہ لیا گیا سیکریٹری جنگلات نے اجلاس کو بریفنگ دی اجلاس میں کونسل کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا گیا اور کونسل کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اجلاس میں صوبے میں ایکو ٹورزم کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وائلڈلائف پر و ٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کافیصلہ بھی کیا گیا

ایکو ٹورزم

مزید :

صفحہ آخر -