کورونا کیخلاف پیسو امیونائزیشن کے مثبت نتائج آرہے ہیں، وزیر صحت سندھ

  کورونا کیخلاف پیسو امیونائزیشن کے مثبت نتائج آرہے ہیں، وزیر صحت سندھ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ میں ڈاکٹروں کی کاوشوں سے پیسو امیونائزیشن (Passive Immunization) کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ میں پہلی دفعہ پیسو امیونائزیشن کے کلینکل ٹرائل کی اجازت دی گئی اور پاکستان میں صوبہ سندھ میں پہلی دفعہ یہ تجربہ کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پیسو امیونائزیشن کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، ابتدائی طور پر 11 کورونا کے مریضوں کو بذریعہ پلازمہ ٹریٹمینٹ دی گئی جن میں سے پہلے 3 مریض 9 ویں دن صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے جب کہ 5 مریضوں کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔وزیر صحت سندھ کے مطابق 2 مریضوں کو وینٹی لیٹر کی ضرورت بھی پڑی جن کا علاج جاری ہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ پیسو امیونائزیشن سے بڑی تعداد میں کورونا کے مریضوں کو وینٹی لیٹر پر جانے سے بچایا جا سکے گا، یہ ٹرائل بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی کی نگرانی میں ہو رہا ہے، اور مکمل طور پر معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پلازمہ لیتے وقت تمام تر اخلاقی پہلوؤں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے، اس سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر صحت سندھ

مزید :

صفحہ آخر -