کورونا ریلیف فورس کو وبا کے بعد گرین فورس میں تبدیل کرنے کا اعلان

  کورونا ریلیف فورس کو وبا کے بعد گرین فورس میں تبدیل کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد(آن لائن) معاون خصوصی عثمان ڈار نے اعلان کیا ہے کہ کوروناریلیف ٹائیگرفورس وبا کے بعد گرین فورس میں بدل جائے گی اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیرملک امین اسلم اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے اٹک میں ٹائیگرفورس کی حلف برداری تقریب سے خطاب کیا، ملک امین اسلم نے ٹائیگرفورس کے سیکڑوں نوجوانوں سے حلف لیا، حلف برداری تقریب میں عثمان ڈار نے ٹائیگرفورس کے مشن اور روزمرہ کام کو دہرایا۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم ٹائیگرفورس کے ایک ایک ممبرکوقومی سرمایہ قراردیتے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹائیگرزفورس مشکل حالات میں زبردست کام کررہی ہے، ہمیشہ نوجوانوں کو پیروں پر کھڑا کرنے پر زور دیا، نوجوانوں کیلئے کامیاب جوان پروگرام مثالی ہے، وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کیساتھ ملکر کورونا کو شکست دیں گے۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -