بھارتی کارگو طیارے کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
اسلام آباد(آن لائن) بھارتی کارگو طیارے کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، فیول کم ہونے پر طیارے کے کپتان کی کنٹرول ٹاور سے ٹیکنیکل لینڈنگ کی درخواست پر اجازت دی گئی۔ طیارہ بھارتی شہر کلکتہ سے جارجیا جارہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز بھارت سے جارجیا جانیوالے بھارتی کارگو طیارے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ کارگو طیارے نے بھارتی شہر کلکتہ سے جارجیا کیلئے اڑان بھری تھی کہ پاکستانی فضائی حدود میں فیول کم ہونے پر طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس پر اے ٹی سی سے اجازت ملنے پر طیارے نے ائیرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ جبکہ ری فیولنگ کے بعد کارگو طیارہ جارجیا کے لئے روانہ ہوگیا۔
بھارتی کارگو طیارہ