چین میں پھنسے250 سے زائد طالبعلم پاکستان پہنچ گئے

چین میں پھنسے250 سے زائد طالبعلم پاکستان پہنچ گئے

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چین میں پھنسے ہوئے طالب علموں کی واپسی کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق، چینی شہرووہان میں پھنسے طالبعلموں کو لیکر خصوصی پروازپاکستان پہنچ گئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8872 دو سو پچاس سے زائد طالبعلموں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔روانگی سے قبل اور پاکستان پہننے پرطالبہ کی مکمل طبی جانچ کی گئی، طلبہ کے کوروناٹیسٹ سرٹیفکیٹ بھی ایئرپورٹ انتظامیہ نے چیک کئے۔ وطن واپس پہنچے پر تمام طالب علموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور طلبہ نے وزیر اعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔یاد رہے 9 مئی حکومت نے 3 ماہ بعد پاکستانی طلباکی واپسی کیلئے خصوصی پرواز ووہان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وطن واپسی

مزید :

صفحہ آخر -