بیلجیئم،طبی عملے کا وزیراعظم کی آمد پر منہ پھیر کر خاموش احتجاج

  بیلجیئم،طبی عملے کا وزیراعظم کی آمد پر منہ پھیر کر خاموش احتجاج

  

بیلجیئم (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی ملک بیلجیئم کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ ناقص سہولیات اور کم تنخواہیں ملنے کے باعث پریشانی سے دوچار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب بیلجیئم کی وزیراعظم صوفی ویلیئم برسلز میں سینٹ پریئر اسپتال کا دورہ کرنے پہنچیں توہسپتال کے طبی عملے نے ان کی آمد پر ناخوشگواری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انوکھا احتجاج کیا۔جیسے ہی وزیراعظم صوفی ویلیئم ہسپتال پہنچیں تو تمام طبی عملے نے ان کے استقبال پر خوش آمدید کہنے کے بجائے منہ پھیر کے خاموشی سے احتجاج کیا۔برسلز کے مقامی میڈیا کے مطابق طبی عملے کا وزیراعظم کے خلاف یہ احتجاج کم تنخواہیں، میڈیکل بجٹ میں کٹوتی، کورونا وائرس کے علاج کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی میں لاپرواہی اور نرسنگ پینل کے لیے غیر تجربے کار افراد کو بھرتی کرنے پر کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر بیلجیئم میں طبی عملے کا احتجاج کا یہ طریقہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا ہے۔

موذی کورونا وائرس سے بیلجیئم میں اب تک 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 55 ہزار 280 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

خاموش احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -