مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے بد ترین تشددسے ایمبولینس ڈرائیو ر زخمی
سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے پلوامہ میں بلا جواز طورپر ایک یمبولینس کے ڈرائیور کو تشدد کانشانہ بنایا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے پلوامہ میں ایمبولینس کے ڈرائیور طارق احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔سینئر ضلعی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ پریشانی کن حالت میں ڈرائیورکاٹیلی فون موصول ہونے پر بلاک میڈیکل آفیسر شوپیاں اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شوپیاں نے جائے وقوعہ پرپہنچے اور زخمی ڈرائیور کوہسپتال منتقل کیا۔ زخمی ڈرائیور طارق احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اسے پلوامہ سے ایک مریض شوپیاں لانے کیلئے بھیجا گیا تھا تاہم راستے میں بھارتی فورسز نے چیک پوسٹ پر روک لیااور صرف اسے آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ باقی گاڑیاں چوکی سے گزرتی رہیں۔
ڈرائیورزخمی