بلوچستان کو خود کفیل بنانے کیلئے سیاحت،وائلڈ لائف کو فروغ دینے کا فیصلہ

  بلوچستان کو خود کفیل بنانے کیلئے سیاحت،وائلڈ لائف کو فروغ دینے کا فیصلہ

  

کوئٹہ(آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت بلوچستان کونسل برائے تحفظ جنگلی حیات کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا پارلیمانی سیکریٹری جنگلات سردار مسعود خان لونی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں ایکو ٹورزم کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وائلڈلائف پر و ٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کافیصلہ بھی کیا گیا اجلاس میں صوبے کے نیشنل پارکوں کی ترقی کے منصوبوں کے لیے آئندہ بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ہزار گنجی نیشنل پارک میں چڑیا گھر اور میاں غنڈی میں ریکریشنل سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں صوبے کی چراہگاہوں اور گیم ریزروز کی سپارکوکے تعاون سے جی آئی ایس میپنگ کی منظوری بھی دی گئی جبکہ سونامی بلین ٹری پروجیکٹ کے تحت صوبے میں 8 چڑیا گھر کے قیام کے منصوبے کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول کی منظوری دی گی اجلاس میں مزید 5کمیونٹی گیم ریزروز کے قیام کی منظوری دی گئی جس سے گیم ریزرو کی کل تعداد 13 ہو جائیگی۔

وائلڈ لائف

مزید :

صفحہ آخر -