سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

  سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ 17 مئی کو کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 37 سالہ محمد شفیع بھی زخمی ہوا، رواں سال بھارت اب تک جنگ بندی کی 1081 بار خلاف ورزیاں کرچکا۔عائشہ فاروقی کا کہنا تھا بھارتی فورسز مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارتی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ، سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

عائشہ فاروقی

مزید :

صفحہ آخر -