کورونا کیسز میں اضافہ، آزاد کشمیر میں 2 ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ، آزاد کشمیر میں 2 ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر آباد(آئی این پی)آزاد کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث 2 ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔آزاد کشمیر حکومت نے لاک ڈان میں نرمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے لاک ڈان دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق پیر کو رات 12 بجے سے ہوگیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات عید کی شاپنگ کیلئے مناسبنہیں، عید سادگی سے منائیں، عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی جبکہ اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات ہیں جو عوام کو محفوظ بنانے کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 112 ہوچکی ہے جب کہ ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے۔
آزاد کشمیر

مزید :

صفحہ آخر -