قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تیار یاں شروع

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تیار یاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ میڈیکل ٹیم بورڈ حکام کواحتیاطی تدابیر پر بریفنگ دے گی۔ پہلے مرحلے میں انفرادی طور ٹریننگ شروع کرنے کی تجویز دی گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے لئے تیاریاں شروع کردیں،بائیو سیکیور ماحول میں دورہ انگلینڈ کا انعقاد جس پر پی سی بی نے تیاریوں کا آغاز کردیا،قومی کھلاڑیوں کو مرحلہ وار گرانڈ میں واپس لانے کی منصوبہ بندی پر کام کا آغاز کردیا گیا۔حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرواکے کھلاڑیوں کو پریکٹس کے لیے واپس لانے پر اتفاق ہوگیا۔پی سی بی میڈیکل پینل بورڈ کے اعلی حکام کو بریفنگ دے گا،حتمی ہدایت نامہ کی تیاری میں ہیڈ کوچ مصباح الحق کی مشاورت بھی شامل ہوگی۔ذرائع کا کہناتھا کہ پہلے مرحلے میں انفرادی طور ٹریننگ شروع کرنے کی تجویز ہے۔دوسرے مرحلے میں کھلاڑی احتیاطی تدابیر کے ساتھ مشترکہ ٹریننگ کریں گے۔مشترکہ ٹریننگ کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو محفوظ بنایا جائے گا۔ پی سی بی نیقومی کرکٹرز کو مرحلہ وار کھیل کی طرف لانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں قومی کرکٹرز کے لیے ریٹرن ٹو ٹریننگ پروگرام ترتیب دیا گیا۔پی سی بی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سہیل سلیم کھلاڑیوں کے لئے ریٹرن تو ٹریننگ پروگرام ترتیب دیا۔گزشتہ دنوں پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ پلان کے مطابق کھلاڑی انفرادی طور پر ٹریننگ شروع کریں گے جبکہ جون کے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں کیساتھ ٹریننگ کا پلان بنایا جائے گا،قومی کھلاڑی اجتماعی ٹریننگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کریں گے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لیے محفوظ جگہ بنایا جائے گا۔ڈاکٹر سہیل سلیم ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس کی مشاورت سے پلان بنا رہے ہیں قومی ٹیم کے اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ یاسر ملک بھی ریٹرن ٹو ٹریننگ پروگرام کی پلاننگ میں معاونت کررہے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد کھلاڑیوں کوکرکٹ کی طرف لانا ہے۔