ورلڈ چمپئن محمد آصف کی وزیراعظم سے سنوکر کلبز کھولنے کی اپیل

ورلڈ چمپئن محمد آصف کی وزیراعظم سے سنوکر کلبز کھولنے کی اپیل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ اسنوکر چمپئن محمد آصف نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اسنوکر کلبزکھولنے کی اپیل کی ہے۔ایک بیان میں محمد آصف نے کہا کہ ورلڈ چمپئن ہونے کے باوجود میرا ذریعہ معاش اسنوکر کلب ہے،تاہم مجھ سمیت اسنوکرسے وابستہ سب لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسنوکر کلب کھولنے کی اجازت دی جائے، ہم ایس اوپی پر عمل کریں گے۔واضح رہے کہ عالمی وبا کوروناوائرس کے سبب دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -