احمد شہزاد کپتان اور کوچ کی سپورٹ نہ ملنے کا شکوا کرنے لگے

احمد شہزاد کپتان اور کوچ کی سپورٹ نہ ملنے کا شکوا کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(یواین پی) بیٹسمین احمد شہزاد کیریئر کے دوران کپتان اور کوچ کی جانب سے سپورٹ نہ کرنے کا شکوا کرنے لگے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس کا اپنا دباؤ ہوتا ہے تاہم پس منظر کو بھی نظر میں رکھنا چاہیے، کسی بھی پلیئر کو کامیابی کیلیے کوچ، کپتان اور کرکٹ بورڈ کی سپورٹ درکار ہوتی ہے جب تک ایسا نہ ہوا اس کا اعتماد نہیں بڑھتا، اگر آپ کوہلی، روہت شرما، جوئے روٹ، کین ولیمسن اور بابر اعظم کا پس منظر دیکھیں تو وہ کافی خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔کوہلی نے خود انکشاف کیا کہ اگر دھونی ان کی حمایت نہ کرتے تو وہ کئی بار ڈراپ ہوجاتے، یہی معاملہ روہت شرما کے ساتھ بھی رہا، ان میں دھونی نے اعتماد پیدا کیا۔