وفاقی دارالحکومت میں سپورٹس کمپلیکس کو سپورٹس سٹی بنایا جائے، اعجاز الرحمن

وفاقی دارالحکومت میں سپورٹس کمپلیکس کو سپورٹس سٹی بنایا جائے، اعجاز الرحمن

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کو سپورٹس سٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے کافی تعداد میں لوگ پاکستان آکر رقوم خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں، سپورٹس سٹی میں ہر قسم کے کھیلوں کے میدان ہوں جہاں بچے ہر طرح کے کھیل میں حصہ لے سکیں۔اس طرح سپورٹس سٹی خود اپنے اخراجات پورے کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری رقوم بھی پیدا کرسکتا ہے اور حکومت سے کوئی فنڈز لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشن میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے اور اس منصوبے سے حکومت پر بھی بوجھ نہیں پڑھے گا۔کورونا وائرس اور کھیلوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو انفرادی کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ حصہ لینے کی اجازت دے دینی چاہئے۔

  اور کھلاڑیوں کو ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کا خیال ضرور رکھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹین پن باؤلنگ کلب کھلے ہوئے ہیں جس میں ا?ٹھ فٹ دوری کے فاصلے سے کھلاڑی ماسک اور دستانوں کے استعمال سے کھیل رہے ہیں، حکومت ہمیں بھی باؤلنگ کلب کھولنے کی اجازت دے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -