مصباح الحق نے دل کا ہسپتال بنانے کی خواہش ظاہر کردی

مصباح الحق نے دل کا ہسپتال بنانے کی خواہش ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ملک بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد فلاحی کام کا سوچا، ملک میں بچوں کے امراض قلب کاہسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔ نجی نیوز چینل کے پرو گرام میں بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ موجودہ حالات میں آئیڈیل صورتحال دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے، گھروں میں بیٹھے لوگ بھی ڈپریشن میں مبتلاہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ آہستہ آہستہ چیزوں کوبہتری کی طرف لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قوانین پرعمل درآمد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ٹریفک اہلکاروں کی عزت واحترام ضروری ہے۔مصباح الحق نے بتایا کہ 2017ء میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحی کاموں کاسوچا، پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن بہترین کام کررہی ہے، ملک میں بچوں کیامراض قلب کاہسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔