سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مشیر شکیل شیخ کی سرپرستی میں قائم ڈائمنڈ کرکٹ کلب سیل

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مشیر شکیل شیخ کی سرپرستی میں قائم ڈائمنڈ ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے مشیر اور گورننگ بورڈ کے سابق رکن شکیل شیخ کی سرپرستی میں قائم ڈائمنڈ کرکٹ کلب سیل کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ناجائز تجاوازات کی واگزاری کے خلاف آپریشن کے دوران ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو سیل کردیا۔ محکمہ بلدیہ نے نائنتھ ایونیو میں قائم کردہ ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو تالے لگا دئیے ہیں۔کلب مالک اور سابق صدر اسلام آباد کرکٹ ریجن شکیل شیخ نے بلدیہ نمائندگان سے مذاکرات کی کوشش کی تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

 محکمہ بلدیہ نے 14 مئی کو شکیل شیخ کے نام جاری خط میں لکھا تھا کہ کلب کا ایک حصہ ناجائز تجاوازت کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا یہ جگہ 3 دن کے نوٹس پر خالی کردی جائے تاہم حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے بعد محکمہ بلدیہ نے کاروائی کرتے ہوئے کلب کو سیل کردیا۔ واضح رہے کہ شکیل شیخ نے کئی کرکٹرز کا کیرئیر تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ن لیگ کے دور میں نجم سیٹھی کی سرپرستی حاصل ہونے کے باعث قبضہ جاری رکھا لیکن اب سی ڈی اے نے ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی جس پر شکیل شیخ قابض تھے سیل کردیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -