ہاکی کوکھویا مقام دلو انا آسان ہدف نہیں، شکیل عباسی

ہاکی کوکھویا مقام دلو انا آسان ہدف نہیں، شکیل عباسی

  

 لاہور(افضل افتخار) پاکستان ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی شکیل عباسی نے کہا ہے کہ ہاکی کے کھیل میں ترقی کاخواب پورا ہوسکتا ہے مگر اس کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سنجیدگی سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے او ر یہ کوئی آسان ہدف بھی نہیں ہے شکیل عباسی نے کہا کہ فیڈریشن کے غلط فیصلوں او ر حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے پاکستان کا قومی کھیل ہاکی تباہ ہوکر رہ گیا ہے اس حکومت سے بہت امید تھی کہ وہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے کام کرے گی اور خاص طور پر ہاکی کے کھیل کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی مگر اب تک حکومت نے کچھ نہیں کیا اب کرونا وائرس کی وجہ سے ہاکی کھیل جو پہلے ہی بہت تنزلی کا شکار تھا مزید نقصان پہنچ رہا ہے او ر جب بھی حالات ٹھیک ہوں گے اس کھیل کی ترقی ایک بہت بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ اس سے منسلک کھلاڑیوں کو منظرعام پر لاکر ان سے خدمات حاصل کی جائیں صرف نوکری بچانے والے اس کھیل کو نہیں بچا سکتے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حوالے سے کیا اقدامات کئے جاتے ہیں اس وقت پوری دنیا میں ہاکی ٹیموں کی کارکردگی پاکستان سے بہت بہتر ہے پاکستان میں بلاشبہ ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے مگر اس کو ضائع کیا جارہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -