جعلی زرعی ادویات، کھادوں کی تیاری اور فروخت کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

جعلی زرعی ادویات، کھادوں کی تیاری اور فروخت کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

راولپنڈی(اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب نے جعلی زرعی مداخل کی تیاری اور فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور کہاہے کہ ملاوٹ مافیا ملک و قوم کا دشمن ہے۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے جعلی زرعی ادویات اور کھادوں کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے ضلع،تحصیل اور یو سی سطح پر مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ ہم کسی کو بھی کسان کی محنت سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ جعلی زرعی ادویات، کھا د اور بیج کا کاروبار کرنے والے زراعت اور کسان کے دشمن ہیں اور اس طرح کا مکروہ کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے کی زراعت کو ترقی دینی ہے تاکہ نہ صرف بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے خوراک کی ضروریات پوری ہوسکیں بلکہ ہم ہم زرعی اجناس میں خود کفیل بھی ہوں۔ وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ جعلی زرعی ادویات، بیج اور کھاد کا مکروہ کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے افسران اور عملے کو متحرک کیا جائے۔

مزید :

کامرس -