او جی ڈی سی ایل کا ضلع چکوال کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سکیموں پر کام کا آغاز

      او جی ڈی سی ایل کا ضلع چکوال کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سکیموں پر کام ...

  

اسلام آباد(پ ر) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ا یل) نے رائلٹی کی مد میں 91کروڑروپے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ چکوال کو ادا کرنے کے بعد او جی ڈی سی ایل نے اپنے طور بھی ضلع چکوال خاص کر راجیان آئل فیلڈ، کال آئل فیلڈ اور فمکسر آئل فیلڈ کے گرد و نواح کے باشندوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم و بیش دس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مختلف سکیموں کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ضلع چکوال میں مختلف مقامات پر دس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سوشل ویلفیئر کی بے شمار سکیموں جس میں پینے کا صاف پانی، مفت ادویات کی سپلائی، سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی دیکھ بھال اور فرینچر کی سپلائی، کالج کے طالب علموں کے لئے انٹرن شپ پروگرام، چک نورنگ روڈ کی تعمیر و مرمت، چک نورنگ فیلڈ کے گرد و نواح کے لوگوں کے لئے آئی کیمپ کا اجراء، منگال ماڈل سٹیڈیم ضلع چکوال کی تعمیر و مرمت، موضع لطیفال میں سوشل ویلفئیر ڈسپنسری کی تعمیر، فیلڈوں کی گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کے بچوں کو سکول و کالج کے لئے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت، پولٹری فارم حسن اختر تا حاجی اکبر گاوں درگاہ راجگان ہاوس تک 1-8 کلومیٹربائی پاس روڈ کی تعمیر، راجیان آئل فیڈ کے گرد و نواح کی مقامی آبادی کے لئے مفت آنکھوں کے کیمپ کا اجراء، رورل ہیلتھ سنٹر ڈوھمن میں عام پبلک کے لئے مختلف میڈیکل کی سہولیات کا سامان، ڈپٹی کمشنر چکوال کے آفس میں رنگ و روغن کا انتظام، ڈپٹی کمشنر چکوال کے آفس میں آنے والی عام پبلک کے لئے انتظا ر گاہ، ایریا اور کمیٹی روم کی تعمیر و مرمت و رنگ و روغن کا انتظام، ڈپٹی کمشنر کے آفس کی تزئین و خوبصورتی کا انتظام، ڈپٹی کمنشر چکوال کے آفس میں آنے والے نادار اور ضرورتمند مریضوں کے لئے ویل چیئرز کی سپلائی، کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت پلاسٹک بیگ کی صفائی مہم کے دوران اٹھنے والے اخراجات اور ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار ایسانی کے آفس میں ضلع چکوال سے آنے والے عام لوگوں کے لئے این95- ماسک، پی پی کٹس، تھرمل گن، ضرورت مند لوگوں کے لئے بڑی تعداد میں راشن (آٹا، گھی آئل، چاول وغیرہ) کی سپلائی اور 3000 سرجیکل ماسکس کی سپلائی سمیت دیگر کئی سکیموں کا آغاز کر رکھا ہے۔

مزید :

کامرس -